کل راہ چلتے ایک فلاسفر سے ملاقات ہو گئی باتوں باتوں میں مجھ سے کہنے لگا ,
اے ماجد یہ جو تو ہر وقت لبوں پہ مسکان سجائے رکھتا ہے اس کی اصلیت کا پول
تیری آنکھوں میں تیرتا پانی کھول دیتا، تم دنیا کو دھوکا دینے کی ناکام
کوشش کر رہے ہو ،اگر واقعی ہی تم چاہتے ہو کہ دنیا تم کو کامیاب اور خوش
سمجھے تو پھر دنیا کو نہیں اپنے آپ کو دھوکا دینے کا ہنر سیکھو، اور اس کے
لیے تم زندگی کا یہ اصول بنا لو کہ"غم کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو بھول جاو
اور چھوٹی سے چھوٹی خوشی کو بھی یاد رکھو " یہ کرو پھر دیکھو کیسے تمھاری
آنکھوں میں خوشیوں کی حقیقی چمک آتی ہے ۔
Clickbank Products
Clickbank Products
یہ سن کے سچ میں مجھے اس
کی عقل پہ بہت رونا آیا کہ بیوقوف اتنا بھی نہیں جانتا کہ خوشیوں کا موسم
عارضی ہوتا ہے اور غم کا موسم ٹھہر جاتا ہے بے چارے کو معلوم نہیں کہ
خوشیوں کا سال بھی ایک لمحے میں گزر جاتا ہے جبکہ غم کا ایک پل بھی صدیوں
کے برابر ہوتا ہے مگر یہ حقیقت کوئی فلاسفر نہیں
سمجھ سکتا، یہ بات تو وہی جانتا ہے جس پہ گزر رہی ہوتی ہے۔ ویسے بھی
موجودہ دور کی ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ اب کسی کے پاس اتنا فالتو وقت
نہیں ہے کے دوسرے کی آنکھوں میں سچائیاں تلاش کرتا پھرے ۔
از " ڈاکٹرماجداسلم "
“I Dr Majid Aslam’ love my job... I’m easy to get on with and offer skills that will blow your mind-hole! Well, what are you waiting for? Hire me now, you won’t be disappointed!
.


0 comments:
Post a Comment