Announcement:

We will guide you as how you can earn online. Earn money for free , Domain Parking , Captcha Jobs , Ad Network..More..

زنانہ اردو خط و کتابت

بلّو کی منگنی ھونے والی ھے۔ میں نے چھیڑا کہ بلّو کا منگیتر پبلشر ھے ، اس لیے انگوٹھی پر "جملہ حقوق محفوظ ھیں" ضرور لکھوائیں
حمّو تو تمھیں یاد ھو گی۔ اس کی شادی پر ھم سب لوگ گئے تھے۔ سنا ھے کہ لڑکے نے اعتراض کیا کہ نہ تو رسوم ادا کی جائیں اور نہ باجا گاجا ھو۔ خاموشی سے سب کچھ ھو جائے۔ توبہ کیسا ھونق لڑکا ھوگا۔ شادی ھو رھی ھے یا کوئی چوری کر رھے ھیں۔ ولایت سے ابھی ابھی آیا ھے، اس لیے دماغ درست نھیں ھے۔ لیکن کون سنتا ھے۔ رسمیں ساری ھوئیں - مانجھے بٹھانا، کنگنا باندھا، مہندی لگانا، مسالہ پسوانا، پانی بھروانا۔ تمھیں خوشی ھو گی کہ مہر تین لاکھ مقرر ھوا ھے اور ڈیڑھ ھزار روپے جیب خرچ لکھا گیا ھے۔ حمّو کتنی خوش نصیب ھے۔ باقی کی رسمیں بھی ادا کی گئیں۔ چوتھی کھیلنا، دلھن کی جوتی دولھا کے کندھے پر لگانا، آرسی مصحف کرنا، دولھا کے سر پر بہنوں کا آنچل ڈالنا، دولھا کو زعفران کے بہانے مرچیں کھلا دینا، دولھا کے جوتے چرا لینا، پھر دولھا کو الٹی چارپائی سے گرا دینا، اس کی شیروانی پلنگ سے سی دینا، میراثنوں کا بیھودہ گانے گانا، بڑا لطف رھا۔ دولھا بھی ایک چغد نکلا۔ جنم نہ دیکھا بوریا سپنے آئی کھاٹ۔ سنا ھے کہ نکاح کے فوراً بعد کہیں فرار ھو گیا۔ بڑی مشکلوں سے ڈھونڈ کر لائے۔ پتہ نہیں اّج کل کے لڑکے کیسے ھو گئے ھیں۔ یھی رسومات تو قوموں کے زندہ رھنے کی نشانیاں ھیں۔ دولھا نے مہر میں بھی مین میخ نکالی کہ بیس ھزار کا جو جھیز لڑکی کو دے رھے ھیں یہ اپنے پاس رکھئے اور تین لاکھ کی رقم کم کر کے مہر کو اور کچھ نہیں تو دو لاکھ اسّی ھزار ھی کر دیجیے۔ لاحول ولا قوۃ


شفیق الرحمٰن کی "مزید حماقتیں" سے اقتباس
Share it Please

Earn Studio

“I Dr Majid Aslam’ love my job... I’m easy to get on with and offer skills that will blow your mind-hole! Well, what are you waiting for? Hire me now, you won’t be disappointed! .

0 comments:

Post a Comment

Copyright @ 2014 میری بیاض. Designed by Dr Majid Aslam | Like Us FB